حیدرآباد۔23۔مئی(اعتمادنیوز)بی جے پی سے معطل شدہ قائد جسونت سنگھ نے آج بی
جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی سے ملاقات کی۔ اس سے قبل انہوں نے بی
جے پی کے احکام کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بار مر حلقہ پارلیمنٹ سے بی جے پی
امیدوار کے خلاف مقابلہ
کرکے ہال گئے۔ 2009میں جسونت سنگھ نے پاکستان کے
قائد اعظم محمد علی جناح پر کتاب لکھی جسکے بعد انہیں پاری سے معطل کر دیا
گیا جسکے دس ماہ کے اندر ہی وہ اڈوانی کی مداخلت کی وجہ سے دوبارہ بی جے پی
میں شامل ہوگئے۔ اور آج پھر انہوں نے دو بارہ اڈوانی سے ملاقات کی۔